ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں پرفائرنگ کے خلاف مرکزی وزیر زراعت کی گاڑی پر پھینکے گئے انڈے

کسانوں پرفائرنگ کے خلاف مرکزی وزیر زراعت کی گاڑی پر پھینکے گئے انڈے

Sun, 11 Jun 2017 15:07:41    S.O. News Service

بھونیشور،10؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اڑیسہ کے بھونیشور میں مرکزی وزیر زراعت رادھاموہن سنگھ کا قافلے پر یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے انڈے پھینکے ہیں۔مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں کسانوں کی مخالفت پردھرشن کے بعد اپوزیشن مسلسل اس مسئلے پر حکومت کو گھیرنے کی تیاری میں ہیں۔کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے مندسور کے رجحان کو مرکز اور ریاستی حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے۔وزیرزراعت یہاں گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے تھے اور جیسے ہی ان کا قافلہ باہر نکلا وہاں موجودہ کانگریس کارکنوں نے انہیں سیاہ پرچم دکھائے اور ان کی گاڑی پر انڈے پھینکے۔مظاہرین مندسور گولی کانڈ میں 6کسانوں کی موت سے ناراض ہو کر وزیر زراعت کے خلاف احتجاج کرنے اترے تھے۔پولیس نے یوتھ کانگریس کے 5کارکنوں کے گرفتاربھی کیاہے۔


Share: